سوات(مارننگ پوسٹ)گرمیوں کی شدت میں اضافہ الرجی سے ببچنے کے لئے دھوپ میں چشمے استعمال کا ضروری ہے تاکہ اس موسم میں الرجی اور دیگر امراض چشم سے اپنے آپ کو بچایا جاسکے آنکھ نظر نعمت اس کی حفاظت ضروری ہے ان خیالات کا اظہارآئی ویلفئیر ہسپتال کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ نے آنکھ کی حفاظت اور الرجی سمیت دیگر امرا ض کے حوالے سے آگاہی سیمینار سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجمل خان زاہد خان ظاہر خان ہسپتال کے عملہ ودیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ نے کہا کہ سوات میں آنکھوں کے ٹرانسپلانٹ نہایت کامیابی سے کی جاتی ہے اور ابھی تک بہت سے اپریشن مزید کی جائیگی انہوں نے کہا کہ الرجی سمیت دیگر امراض کے بروقت علاج ضروری ہے اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو آنکھ کی نظر متاثر ہوجاتی ہے گرمیوں میں دھوپ کے عینک کے استعمال نہایت ضروری ہے تاکہ دھوپ میں آسانی کے ساتھ الرجی سے آنکھ متاثر نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ آگاہی نہ ہونے کے وجہ سے پہاڑی علاقوں میں اس قسم کے مسئلے بہت زیادہ ہے اس کے آگاہی اپنی صحت کی حوالے سے نہایت ضروری ہے