خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی بلین ٹری سونامی منصوبے میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت منظر عام پر لے آئے پنیالہ سائٹ پر لگائے گئے پودوں کی مد میں چیک نمبر 376154کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے وصول کئے گئے جس میں کرپشن کی گئی ہے سوات میں صرف ایک چیک کے ذریعے وصول کی گئی رقم میں 25لاکھ 57کی کرپشن کی گئی ہے نجی ٹی وی کے پروگرام پختنہ میں بلین ٹری سونامی منصوبے میں ہونے والے کرپشن کے ثبوت دکھا تے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن کرپشن کے ثبوت فراہم کر رہی ہے مگر حکومت فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی مشاورت سے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جنہوں نے25اپریل کو بنوں کا پہلا دورہ کیا تاہم اس دورے میں حکومتی ارکان نے اپوزیشن کیساتھ جانے سے انکار کیا پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں میں مختلف سائٹس کا دورہ کیا ایک سائٹ نالی چک ماما خیل 9ہزار کنال اراضی پر مشتمل ہے جہاں عمران خان اور اشتیاق ارمڑ نے ہیلی کاپٹر میں آکر دورہ کیاتھا تاہم صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی کمیشن نے 25 اپریل کو متعلقہ سائٹ کادورہ کیا تووہاں پر300پودے بھی نہیں ہے اس کے بعد محکمہ نے ماما خیل ٹوپر پودے لگانے کا منصوبہ شروع کیاجو 8ہزار کنال اراضی ہے تاہم جب بلین ٹری کا منصوبہ یہاں بھی ناکام ہوا تو اس علاقہ کو حکومت نے آگ لگا دی تاکہ کوئی ثبوت نہ رہے انہوں نے پودے چھانگا مانگا، دریا خان،بھکر،نوائے جنڈوالہ سے ایک اعشاریہ پانچ روپے میں پودے منگوائے اور پی سی ون میں ان کی قیمت6اور 9روپے ظاہر کئے جبکہ بعد ازاں ان پودوں کی دیکھ بھال کیلئے نگہبان مقرر کرنے کا کہا ہے اور یوں فی پودے کی قیمت33روپے ظاہر کی ہے حکومت 15ہزار روپے دینے کا دعویٰ کر رہی ہے مگر وہ لوگ حلف پر کہہ رہے ہیں کہ ان کو6ہزار اور8ہزار روپے دیئے گئے ہیں ثبوت فراہم کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں200ہیکٹر اراضی پر 3کروڑ روپے لگائے کچا باغ جھپک میں اراضی پر لگائے پودے دریا برد ہو گئی چترال میں 515یونتس میں161مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیںپی سی ون میں 10ہیکٹر اراضی پر ایک واٹر ٹینک ہے اور فی واٹر ٹینک کی قیمت40ہزارروپے ہے اس کیلئے مجموعی طور پر5ارب روپے مختص ہے بنوں میں صرف ایک واٹر ٹینک بنا ہے 500ہیکٹر دریا خان بھکر میں پودے لگا کر ادائیگی صوبائی خزانہ سے کر دی گئی ہے اس صوبے کا رقم پنجاب میں نہیں لگا سکتے ۔
بلین ٹری سونامی ، سوات میں صرف ایک چیک کے ذریعے 25لاکھ 57کی کرپشن
