محکمہ صحت خیبرپختونخوانے ڈومیسائل کی بنیادپرمزیدڈاکٹروں کے تبادلوںکی تیاریاں شروع کردی ہیں، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث تبادلوں پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈومیسائل کی بنیاد پر پچھلے ماہ پچیس میڈیکل آفیسرز کے تبادلے کردیئے گئے تھے تاہم ذرائع نے بتایا کہ ان ڈاکٹروں نے بھی تاحال نئے ڈیوٹی مقام پر چارج نہیں سنبھالاجبکہ محکمہ نے بھی ڈاکٹروں کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث تبادلے عارضی طور پر روک دیئے تھے، ذرائع نے بتایا کہ وزیرصحت کے احکامات پر ڈاکٹروں کے تبادلے ہر صورت کیے جائیں گے جبکہ اس بار سات سو کے قریب تمام ڈاکٹروں کی ایک ساتھ تبادلے کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، محکمہ صحت سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔