سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مزدورکے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کررہی ہے تاکہ ان کو وہ بنیادی حقوق اور سہولتیں میسر ہو جو عام طبقہ کے لئے ہیں یوم مزدور کے دن منانا بھی ان کے ساتھ یک جہتی ہے اور ان کو بھی یاد کرنا ہے موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ان کو بھی بنیادی سہولیا ت فراہم کرسکے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے یوم مزدور کے حوالے سے اپنے ایک پیغام دیتے ہوئے کیا ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا کہ مزدوروں کے عظمت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہو ہمارے نبی کریم ﷺ کے فرمان ہے کہ مزدورکو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی اس کی کمائی دینی چاہیے اس لئے ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور ان کو ہر ممکن بنیادی سہولتیں دینے کے لئے ہر فورم پر آواز آٹھائیں گے