پشاورسمیت خیبرپختونخوامیں دینی مدارس کی رجسٹریشن کاعمل گرمیوں کی تعطیلات کے بعد شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ابتدائی مرحلے میںتمام چھوٹے بڑے دینی مدارس کا ڈیٹا مرتب کیاجائے گاجس کے بعد اسے کیٹیگری وائز ترتیب دیکر رجسٹریشن شروع کردی جائے گی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں دینی مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داریاں وزارت تعلیم اسلام آباد کوتفویض کردی گئی ہیں وزارت تعلیم نہ صرف ان دینی مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داریاں نبھائے گی بلکہ تمام صوبوں اوروفاق میں موجود دینی مدارس کی رجسٹریشن کیساتھ ساتھ کیٹیگرائزیشن بھی کی جائے گی ذرائع نے بتایاکہ دینی مدارس کے منتظمین نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کااظہارکیاہے اور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے اختیارات وزارت تعلیم کو دینے کے بجائے پرانا طریقہ کار بحال رکھاجائے تاہم ذرائع نے بتایاکہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کاعمل گرمیوں کی تعطیلات کے بعد باقاعدہ شروع کردیاجائیگا جس کیلئے ابتدائی مرحلے میں تمام چھوٹے بڑے دینی مدارس کا ڈیٹا جمع کیاجائے گا تاکہ رجسٹریشن کے عمل کے دوران کوئی بھی دینی مدرسہ بغیر رجسٹریشن نہ رہ جائیں اس حوالے سے دینی مدارس کے منتظمین کو بھی آن بورڈ لیاجائے گا تاکہ رجسٹریشن کاعمل بہتر طریقے سے ہوسکے ۔
پختونخوامیں دینی مدارس کی رجسٹریشن شروع کرنے کافیصلہ
