سوات(مارننگ پوسٹ)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے شعبہئ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انور علی کو گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں شعبہئ اردو میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر انہوں نے باقاعدہ طورپر کام شروع کردیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر انور علی اردو افسانے میں پشتو ن تہذیب و ثقافت کا تجزیاتی مطالعہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔ اُن کی اسلامیہ کالج اوریونیورسٹی پشاور میں تقرری پر جہانزیب کالج کے تمام تدریسی عملے نے خوشی کا اظہارکیا اورتقرری کو نیک شگون قرار دیا۔جہانزیب کالج کے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر انور علی کے نے ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ ان کے خلا کو پُر کرنے میں وقت لگے گا۔