سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل ناظم چارباغ نوید خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے بجلی بل زیادہ ہونے کے وجہ سے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے تحصیل چارباغ کے پچاس ہزار سے زائد آبادی کے لئے صرف دو اہلکار ریڈنگ کرتے ہیں جو کہ چارباغ کے بڑے آبادی کے لئے سرے سے کافی نہیں بجلی یونٹ کی زیادہ ہونے کے وجہ سے بجلی بل زیادہ آنے کے وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے محکمہ واپڈا فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکال کر غریبوں کی پریشانی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں غریب ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ بجلی بل کہاں سے ادا کریں تحصیل ناظم نوید خان نے کہا ہے کہ تحصیل چارباغ کے لوگوں کے حقوق کے حصول کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ادا کرتے رہیں گے عید کے موقع پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے بھرپور طریقے سے صفائی کی اور تحصیل کو صاف کرنے میں تمام سٹاف نے خوب محنت کی جس کے لئے عوام نے ان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے درخت لگانے کے ساتھ اس تحصیل کو ماڈل کے طور پر بنانے میں حتی الامکان کوشش کی جس میں کافی حد تک کامیابی ملی اس تحصیل کے ساتھ علاقہ بہت بڑا ہونے کے باعث ٹی ایم اے اہلکاروں سمیت تمام سٹاف نے خوب محنت کرکے اس کو نمونہ کے طور پر بنانے میں ان کوششوں کو سراہتے ہیں نوید خان نے کہا کہ چارباغ تحصیل کے عوام اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے تعاون سے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے