سوات(مارننگ پوسٹ)مختلف واقعات میں ایک قتل حادثات میں تین جاں بحق پانچ افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقے لانگڑ میں دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں مبینہ طورپر فضل خالق نے سبزعلی نام شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا پولیس نے ملزم کو موقہ سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، جھگڑے میں دو مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس طرح کبل ہی کے علاقے سرسینئی میں دو تیزرفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے بلال سکنہ سرسینئی موقع پر جاں بحق جبکہ نعیم اقبال سکنہ چارباغ شدید زخمی ہوا جن کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاہے۔ اس طرح ریسکیو کے مطابق رات کو دریائے سوات میں ڈبنے والے شخص جواد سکنہ تھانہ کو راموڑہ پل کے قریب برادمد کرلیاگیا لاش کو ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے۔ جبکہ پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے لیڈی کونسلرہ حسینہ کو ان کے پڑوسی نے گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوئی جن کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔جبکہ پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے بالاسورمیں سات سالہ بچہ پستول سے کھیل رہاتھا جس کی وجہ سے گولی چل جانے ان کی ماں زخمی ہوئی جن کو مٹہ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جبکہ شاہ ڈھیرئی مانڑئی سورکارائی شاہ میں ایک 37سالہ شخص بہا در ولد کریم پل سے گر کر جا ں بحق ہو گیا۔