مینگورہ(مارننگ پوسٹ)پشاوریونیورسٹی میں پولیس کا طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشددکیخلاف اسلامی جمعیت طلباء مینگور مقام کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، جہاں پر خوب نعرہ بازی کی ،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ناظم مینگورہ ، عبداللہ خان ناظم مٹہ اور شفقت نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور جتنے بھی طلباء کو گرفتار کیاگیا ہے اسے فوری طور رہا کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پشاوریونیورسٹی میں طلبہ پر تشددولاٹھی چارج ظلم کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تاہم اگر آئندہ اس طرح کے واقعات پیش آئے تو پھر مذمت نہیں بلکہ مزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ پشاوریونیورسٹی کے طلبہ اپنے جائز حق کیلئے نکلے تھے مگر ان کی دادرسی کی بجائے انہیں بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا حالانکہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگر ان سے یہ حق چھینا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ طلبہ سے قلم چھین کر ان کا مستقبل تاریک بنایا جارہاہے جو انتہائی قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلبہ کو رہا کیا جائے اورزخمی طلبہ کا علاج معالجہ کرنے سمیت طلبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت تعلیم دشمن عناصر کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔