سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے نواحی علاقہ پانڑ لیبر کالونی دور جد ید میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے۔ علاقہ عوام کے مطابق اثررسوخ رکھنے والوں کیلئے گیس مین روڈ سے ہوتے ہوئے کوکاری علاقے میں مہیا کیا گیا ہے مگر لیبر کالونی کے غریب عوام اس نعمت سے محروم ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ادوار میں سیاسی بنیادو پر کوکاری گاوں میں سوئی گیس کے سہولت فراہم کردی گئی جو مینگورہ شہر سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ لیبر کالونی اور مینگورہ شہر کا فاصلہ 3 کلومیٹر ہے مگر سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق گزشتہ ایک دہائی سے چھ سے سات دفعہ سوئی گیس کے داخلے کروائے گئے مگر ان داخلوں کو ہر بار ختم کردیا جاتا ہے جو علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبر کالونی کے عوام کو سو ئی گیس کی سہولت فراہم کریں ورنہ احتجاج پر اترآینگے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور سوئی گیس حکام ہوگے۔
سوات: لیبر کالونی پانڑ دور جد ید میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم
