سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی تجویز پر قطر چیریٹی نے سوات میں مسافروں اور دیگر ضرورت مندوں کے لئے 16 رمضان المبارک تک روزانہ 300 لوگوں کیلئے افطار کا بندوبست شروع کردیا ہے آج اس سلسلے میں مسجد اللہ آکبر میں افطار کا بندوبست کیا گیا اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ جناب ریاض خان مسعود اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان، ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی امیر علی شاہ نے بھی عام ضرورت مندوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔