سوات(مارننگ پوسٹ) ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ویٹز امتیاز احمد نے عوامی شکایات پر دھواں چھوڑنے والے اور مقررہ حد سے زیادہ شور کرنے والے رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا اس سلسلے میں آج پہلے روز سیدو مینگورہ روڈ پر چیکنگ کی گئی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے امتیاز احمد، ٹرانسپورٹ آفیسر نور زیب شاہ اور ٹریک آفیسر عمران خان نے کہا کہ آج کی کاروائی میں 200 کے قریب ٹو سٹروک رکشوں کوجدید ترین آلات کے ذریعے چیک کیا گیا جن میں مطلوبہ معیار پر اترنے والے رکشوں کو فیٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے اور ان کے شیشوں پر سٹیکر چسپاں کئے گئے جبکہ کچھ کو دھواں چھوڑنے اور زیادہ شور کرنے پر چالان کیا گیا اور ان کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنے رکشوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق ٹھیک کرالیں ورنہ پھر اگلے مرحلے میں ان رکشوں کو بند کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ملاکنڈ ڈویژن اسرار احمد اور ٹریفک وارڈنز کا ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے اس موقع پر موجود عوام نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اس اقدام کو سراہا اور نئے ضلعی پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ حسین وادی سوات جو پوری دنیا میں اپنے قدرتی حسن کیلئے مشہور ہے، کے حسن کو ماند پڑنے سے روکا جائے۔