صوبائی حکومت نے عید کی تیاریوں کے لئے سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ ایڈوانس میں28مئی کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے محکمہ خزانہ خیبر پختونخواکی طرف سے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبائی حکومت نے یکم اور دو جون کو ہفتے اور اتوار کی چھٹیوں کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو عید کی تیاریوںکے لئے مئی کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے مراسلے میں تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اپنے ملازمین کو مئی کی تنخواہ 28مئی کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔