سوات(مارننگ پوسٹ )سوات میں بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،مینگورہ شہر کے چپلی کباب ،مچھلی اور سوپ کے ہوٹل پر رش بڑھ گیا،پیر کو بھی کالام، مہو ڈنڈ، اتروڑ، مٹلتان، ملم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ سوات میں برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کا بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوات میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سردی کی شدت میں مزید اضافہ
