سوات(مارننگ پوسٹ)جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر بشیگرام میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بشیگرام میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں 1034 مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ پاک آرمی ہر مشکل گھڑی میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ۔ اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔
بشیگرام میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
