سوات(مارننگ پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر نے کہا کہ پولیس کی پالیسی کمزور اور لاچار افراد کی طاقت بننا اور ظالم کے ہاتھ روک کر قانون کے کٹہرے میں لانا ہے پولیس فورس کا کام حکومت کا دست و بازو بن کر اس پالیسی کو آگے بڑھانا ہے دورہ شانگلہ کے دوران تھانہ بشام میں پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی مناسب تربیت اور کردار سازی پر زور دیا انہوں نے واضح کیا کہ سزا کا مقصد ماتحت کی اذیت نہیں بلکہ اصلاح ہونی چاہئے فورس کی عزت پر دھبہ لگانے والوں سے سختی سے باز پرس ہو گی انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں یہ بھی واضح کیا کہ فورس میں قبضہ گروپ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط رکھنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کے بنیادی ڈھانچے میں پولیس اسٹیشن اور محرر تھانہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے وہ تھانے کی سطح پر فریاد لیکر آنے والے مصیبت زدہ اور پریشان حال سائلین کی داد رسی کو اپنی اولین پیشہ وارانہ ذمہ داری سمجھیں دورے اور دیگر مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کے معائنے کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ فورس میں ہر سطح پر نظم وضبط برقرار رکھنے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں عوام کیساتھ اپنا رویہ درست اور دوستانہ رکھیں اور اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیس کی اچھی کارکردگی پر انعامات اور حوصلہ افزائی کی پالیسی اپنائی جائے گی جبکہ بُری کارکردگی پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی محمد سعید خان وزیر نے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت جاری کی کہ وہ ماتحت پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح وبہبود کا خاص خیال رکھیں اسی طرح وہ عوامی مسائل کو غور و فکر کے ساتھ سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں نیز واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی دورے کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
پولیس فورس میں قبضہ گروپ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط رکھنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،سعید خان وزیر
