سوات() یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور فاونڈیشن میں ختم القران حفظ،ترجمہ اور ناظرہ کی بابرکت تقریب منعقد کی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے ادارے خپل کورفاونڈیشن سوات مینگورہ میں ختم القرآن کی پر وقارتقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں طلباء نے حمد باری تعالیٰ‌اور نعت شریف پیش کی اس بابرکت تقریب میں قرآن پاک حفظ کرنے والے 6 حفاظ، 17 ناظرہ اور 21 ترجمہ کرنے والے طلبہ شامل تھے۔جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، سکول طلبا اور عام لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا محمد علی،مدرسہ مہتمم فضل وہاب قاری صیب،قاری عبید اللہ،قاری رحمت علی اور دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ القرآن و الحدیث مولا نا قاری محمد علی نے کہاکہ آخرت کے حوض کوثر سے دنیا کا حوض کوثر بہت بڑا ہے دنیا کا حوض کوثر قرآن مجید ہے قرآن کا ایک لفظ سیکھنا حوض کوثر سے ایک گھونٹ پینا ہے جس نے دنیا میں حوض کوثر پیا ہو اللہ تعالی اسکو آخرت میں بھی حوض کوثردیگا اس وجہ سے والدین اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی علوم سے بہرورکرنے کے لئے خصوصی توجہ دیں۔ دنیا و آخرت کی فلاح وکامرانی قرآنی نظام میں پوشیدہ ہے۔ آخر میں مہمانانی خصوصی نے ختم القرآن کی فضیلت حاصل کرنے والے طالبہ میں اسناد جبکہ ناظرہ،حفظ اور ترجمہ میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈ تقسیم کئے۔