سوات(مارننگ پوسٹ)نیوجنرل بس سٹینڈمیں مُنشی راج نافذ،ڈرائیور منشیوں کے من مانیوں سے پریشان، نیو جنرل بس سٹینڈ میں مسائل نے سر اٹھالیا۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اڈا فیس رسید کے مطابق سرکاری ریٹ دوسو روپے مقرر ہے جبکہ با ز منشی ڈرائیوروں سے 350اور 400 فیس وصول کر رہے ہیں اوررسید میں صرف 200 روپے درج کی جاتی ہیں،اس پرروزانہ ڈارئیورں اور منشیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہیں، منشی حضرات کا موقف ہے کہ باقی رقم ہمارافیس ہے جو ہماراحق بنتا ہے جو ہر صورت میں وصول کیا جائے گا۔ مینگورہ میں پرائیویٹ اڈے بند ہونے سے ٹوڈی گاڑیوں کی گاڑیاں بھی نیو بس ترمینل منتقل ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ بھی منشیوں کا رویہ درست نہیں نمبردینے میں ٹال مٹول سے کام لیاجاتاہے،اس میں پسند اور ناپسند کیا جاتاہے۔ڈرائیوروں کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تو ڈنڈے کے زور پر گاڑیاں نیوبس ٹرمینل منتقل کردیا۔ لیکن نئے ٹرمینل میں مسائل پر خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیورں نے دہمکی دی ہیں اگر ان کے مسائل کو حل نہیں کیاگیاتو وہ سب احتجاج پر نکل آئینگے اور نئے ٹرمینل میں تمام گاڑیوں کو روک دینگے۔