سوات(مارننگ پوسٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کی حثیت بدستور برقرار،ڈی ایچ کیو کے خاتمے کے حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں،ہسپتال کے لئے طبی آلات اور ضروری سامان کی خریدارجاری،جلد ہی ڈیپاٹمنٹ شفٹ کئے جاینگے،سیدوشریف کا نیا ہسپتال 30جون کو کھول دیا جائیگا،چیف ایگزیکیٹو سیدوٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اسرارالحق،تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز ڈاکٹر اسرارالحق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سیدوشریف کے خاتمے کے حوالے افواہوں کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوات کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حثیت برقرار ہے جس کے خاتمے کے حوالے من گھڑت افوہیں پھیلائی جارہی ہے اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں اور ماضی کی طرح سنٹرل اور سیدوونگ ایک ہی سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال ہوگا اُنہوں نے کہا کہ سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے پہلے فیز میں تعمیر ہونے والے سیدوشریف ہستال کے نئے بلڈنگ کو 30جون تک کھول دیاجائیگا اور اس کے لئے طبی آلات اور ضروری سامان کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اُنہوں نے کہا کہ نئے بلڈنگ میں کچھ ڈیپارٹمنٹس شفٹ کئے جارہے ہیں اور سنٹرل ونگ میں گائنی،نیور سرجری،آرتھوپیڈک،یوارلوجی،ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر بدستور یہاں کام کرینگے اور جب سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ٹو میں 1200بیڈز کا دوسرا حصہ مکمل کیاجائیگا تو سنٹر ل ہسپتال یہاں پر بدستور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے طور پر کام کرے گا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کی حثیت بدستور برقرار،ڈی ایچ کیو کے خاتمے کے حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں
