سوات (مارننگ پوسٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ چکدرہ مینگورہ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جو کہ 31اکتوبر کو مکمل کیا جائیگا ، شہر پر ٹریفک بوجھ کو کم کرانے کے لئے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی بھی جلد ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے چکدرہ ٹو مینگورہ روڈ کے بارے میں سختی سے ہدایت کی کہ اس پر معیاری کام کو تیز سے تیز کیا جائے ، اور اسی ماہ اسکو ہر حال میں مکمل کیا جائیں ، انہوں نے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہونے کے بعد تارکول کے کام میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا ڈویژن بھر میں جہاں بھی تارکول کاکام ہو اس کو فوری طور پر مکمل کیا جائیں تاکہ سردیوں کے لئے آنے والے سیاحوں کے بھی مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے ایک جامع پلان پر کام جاری ہے جس میں سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی شہر سے منتقلی شامل ہے اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے جسکو جلد مکمل کرکے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کریں گے ، جس سے ٹریفک کے مسائل میں نمایا ں کمی آئیگی اور عوامی مشکلات ختم ہوجا ئیں گے
چکدرہ مینگورہ روڈ 31اکتوبر کو ہر حال میں مکمل کیا جائیگا،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام
