سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات سردارثاقب رضا اسلم جمعہ 31 مئی کو پختونخوا ریڈیو میں آن لائن موجود ہونگے اور کھلی کچہری سے خطاب کریں گے اس موقع پر وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ترقیاتی و انتظامی حکمت عملی، عیدالفطر پر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالنے کے علاوہ شہریوں کے سوالات کے براہ راست جوابات دیں گے ڈپٹی کمشنر سوات کی کھلی کچہری کا احوال صبح دس بجے ضلعی انتظامیہ سوات، پختونخوا ریڈیوایف ایم 98 اور محکمہ اطلاعات کے ریجنل انفارمیشن آفس سوات کے آفیشل فیس بک پیج سے براہ راست نشر ہوگا اس موقع پر لوگ ان سے متعلقہ فیس بک پیج کے علاوہ ٹیلی فون نمبر 9240348 پر براہ راست سوالات کر سکتے ہیں۔