سوات(مارننگ پوسٹ ) سابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کے جانب سے سیدوشریف ائرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھولنے کے اعلان کو تاحال عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا،چکدرہ سے کالام تک موٹر وے طرزکاچار رویہ سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی شوشہ ثابت،نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام بھی تاحال نہیں ہوا،عوام کے جانب سے یکم اپریل کو ہونیوالے جلسہ سے بائیکاٹ کا امکان،دو ہزار سولہ میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے دورہ سوات کے موقع پر اہم اعلانات کئے تھے انہوں نے سیدوشریف ائرپورٹ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا چکدرہ تا کالام تک موٹروے طرز چار رویہ سڑک کی تعمیر سمیت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھاتاہم دو سال گزرنے کے باوجود تاحال ان اعلانات کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دو سال قبل کڈنی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر جو اعلانات کئے تھے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اسلئے سوات کے عوام یکم اپریل کو ہونیوالے جلسے سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرینگے ۔