سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع سوات میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے خاتمے نے سنگین صورت اختیار کرلی۔ سوات میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے خاتمے اور سامان کی منتقلی کے خلاف ڈسٹرکٹ لیول کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ آج اتوار کے روز عمائدین علاقہ اور سیاسی قائدین کا جرگہ بلالیا جس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پختونخوا کے آبائی ضلع سوات میں ریاستی دور سے قائم ڈی ایچ کیو اسپتال کو ختم کرنے اور اس کا سامان تدریسی اسپتال منتقل کئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ لیول کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے افراد کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں آج اتوار کے روز جرگہ بھی بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع سوات میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے خاتمے نے سنگین صورت اختیار کرلی
