(مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا وائرس نے سنگین صورت اختیار کرلی۔ ایک ہی روزمیں 31افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 253 تک پہنچ گئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 10 افراد نے کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔ 30 مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو آئے۔ مزید 40افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنے کا انتظار ہے۔ سوات میں اس وبا سے اب تک 15افراد جان سے گئے ہیں۔ سوات کے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 14 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ان مریضوں میں 9 آئی سولیشن وارڈ میں اور5 مریض تشویشناک ہونے پر کروناکے ایچ ڈی یو میں زیرِ علاج ہیں۔