سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں محکمہ پی ٹی سی ایل میں عرصۂ درازسے سیکورٹی گارڈکی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے درجنوں افراد نے تنخواہیں بڑھانے اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ متعلقہ حکام کو یکم دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ہم سے زمینیں لے کر مستقل بنیادوں پر بھرتیوں کا وعدہ کیا گیا تھا مگر تاحال پورا نہیں کیا گیا۔محدودتنخواہوں میں گزارامشکل ہے۔ مزید ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں۔اس حوالے سے رضا خان،فضل ربی ،شیر باچا اورسوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر متاثرین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران یہ باتیں کیں۔
سوات محکمہ پی ٹی سی ایل میں سیکورٹی گارڈزکا اپنےتنخواہیں بڑھانے اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ
