سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے بالائی علاقوں سمیت مینگورہ شہر اور مضافات میں گرج چمک اور تیز ہواوں کیساتھ بارش شروع جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا، گزشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت 37° سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا۔ آج شروع ہونے والی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے بعد مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
سوات میں ٹھنڈی ٹھنڈی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ باران رحمت برس پڑی
