سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان کی طرف سے عیدپلان تیار، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، سنیٹری سٹاف اورصفائی کاعملہ عید کے دنوں ڈیوٹی پرحاضرہوگی، ٹی ایم اے ملازمین کی جنرل بس سٹینڈ پر بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، تمام ٹیوب ویل فعال ہوں گے، پانی کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان نے عیدکیلئے خصوصی پلان ترتیب دیتے ہوئے سنیٹری ملازمین اورصفائی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردئیے اوران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے دنوں ڈیوٹی سرانجام دیں گے، تمام ٹیوب ویلوں کو چالورکھاجائیگا، جہاں ٹیوب ویلز اپریٹرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس طرح عیدکے دنوں جنرل بس سٹینڈ پربھی ٹی ایم اے ملازمین ڈیوٹی دیں گے، جبکہ سنیٹری ملازمین بھی ڈیوٹی پرحاضر ہونگے، انہوں نے بتایا کہ صفائی کاعملہ گلی کوچوں اوراردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھنے پر معمورہوں گے، اور عیدکے دنوں ان ملازمین کو ڈیوٹی پرحاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملازمین پارک میں بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔