سوات(مارننگ پوسٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا امیرزیب ہاؤس میں دوسرے روز بھی جشن جاری،پارٹی قائدین و کارکن میانگل شہریار امیرزیب اور میانگل امیرزیب شہریار کو مبارکباد دینے کیلئے انے لگے،این اے ۳ اور پی کے ۵کو جیتنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی،گزشتہ رات ہونیوالے تقریب سے شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب،میانگل امیرزیب شہریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی عوام اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینگے،سوات ہمیشہ ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا تبدیلی ،امن ،اسلام کے دعوؤں نے سوات کے عوام کو نقصان پہنچایااگر موقع ملا تو سوات کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائینگے تقریب سے ریاض احمد ایڈوکیٹ،اورنگرزیب جانباز،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔