سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مینگورہ ایوب برج سے لے کر فضاگٹ بائی پاس روڈ پر دریائے سوات کے کنارے واکنگ ٹریک کی تعمیر کیلئے جلد از جلد ٹینڈر جاری کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ دریائے سوات کے بہاؤ کو بھی شاہراہ کے کنارے کنکریٹ پشتوں کے ذریعے الگ اور محفوظ بنا دیا جائے وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ایریگیشن آفسران کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ واکنگ ٹریک کے ساتھ گرین بیلٹس اور لوگوں کی سیر و تفریح کیلئے تمام سہولتوں سے آراستہ مختلف مقامات بنائے جائیں اور اس کے تمام خد و خال کی بالکل واضح منصوبہ بندی کے علاؤہ ٹینڈر میں بھی احاطہ کیا جائے انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس اہم سکیم کے سلسلے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور نئے مالی سال میں اس پر اے ڈی پی کے مطابق عملی تعمیراتی کام شروع ہو جانا چاہئے۔
سیرو تفریح کے لئے دریائے سوات کے کنارے واکنگ ٹریک کے ساتھ گرین بیلٹس بنائے جائیں،فضل حکیم
