سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ حاجی بابا سکول میں  آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن نے مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 300 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا اجلاس ہائیر سیکنڈری سکول ( حاجی بابا ) مینگورہ نمبر 2میں منعقد ہوا ، جس میں ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایجوکیشن مظروف سلام کی صدارت میں کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ پنشنرز کے مطالبات میں تاحال تاخیری حربوں سے کام لیا جارہاہے ، مراعات تو دور کی بات بلکہ تنخواہوں سے ماہوار کاٹی گئی رقوم کی ادائیگی بھی نہیں کی جاتی۔