سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور کی زیر صدارت ماہ جنوری کے حوالے سے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ایڈیشنل ایس پی خانخیل خان ،ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز ،جملہ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے SHOsنے شرکت کی سید اشفاق انورنے ماہ جنوری کے دوران جرائم کی شرح کے حوالے سے امور اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ضلعی پولیس سوات نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ہمایت کی ہے اس دوران 153.102کلو گرام چرس ،3.483کلوگرام ہیروئن، 1.295گرام افیون اور 40گرام آئس برآمد کی گئی اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سوات پولیس نے مختلف بورکی16بندوقیں، 2عددکلاشنکوف، 40پستول، 391کارتوس اور 3عدد خنجربرآمد کئے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران ماہ جنوری میں سوات پولیس نے20 اشتہاری مجرمان اور 109منشیات فروش گرفتار کئے اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے ماہ جنوری کے دوران3000گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویریفکیشن سسٹم(VVS) چیک کیا جبکہ60545 اشخاص کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم (CRVS) چیک کیا گیا ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کے متعلق بذریعہ ایس ایم ایس انکے موبائل نمبر 03461119304 پر اطلاع دیں اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر منشیات فروشوں کے خلاف بعد تصدیق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ضلعی پولیس آفیسر نے عوام سے دوبارہ پُرزور اپیل کی کہ اس مہم کے دوران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے منشیات فروشی کا قلع قمع ہو سکے۔