سوات(مارننگ پوسٹ)ڈیڈیک سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیدو ہسپتال سمیت تمام محکموں اور اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں جس کا مقصد عوام کو روزگار کی فراہمی اور معاشی خوشحالی ہے میرٹ پر بھرتیوں کا مقصد اداروں کو مضبوط بنانا جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ترقی و تبدیلی مشن کو عملی جامہ پہنانا ہے مینگورہ میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکا معاشی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام اداروں کو خالی پوسٹیں پُر کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے واضح کیا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں تمام خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور شفاف طریقے سے بھرتیاں کرنے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے میرٹ کے مطابق بھرتیاں کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری ہیں جس پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور اگر کہیں بھی کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی نظر آئی تو براہ راست ان سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ سیدو ہسپتال سمیت تمام محکموں اور اداروں میں مزید بھرتیوں کیلئے خالی آسامیوں کی جلد تشہیر کی جائیگی تاکہ یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے انکو معاشی طور پر مضبوط کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے الیکشن میں میرٹ اور قانون کی بالادستی اور روزگار کی فراہمی سے متعلق عوام سے جو وعدے کئے تھے انکو عملی جامہ پہنائینگے اور عوام کو روزگار سمیت تمام تر سہولیات کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3 Attachments
سوات میں خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ فضل حکیم
