سوات (مارننگ پوسٹ)  مینگورہ سیدو شریف میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہو گیا۔صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے ، مقامی ایم پی اے فضل حکیم نے چپ سادھ لی، سیدو شریف میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ سوئی گیس صارفین کے مطابق دن کے او قات میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوتی ہے۔ رات گئے جب لوگ سوتے ہیں، تو 2گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔ پھر اذان فجر کے ساتھ گیس کی فراہمی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے ٹائم پر ناشتہ نہ کرنے سے سکول دیر سے پہنچتے ہیں ایل پی جی گیس فی کلو 135 روپے فروخت پر غریب عوام مہنگی لکڑیاں جلاکر گزرا کرنے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال سردیوں میں سوئی گیس کا بحران درپیش ہوتا ہے۔ سوات مختلف علاقوں میں موسم سرما میں سوئی گیس نام کو بھی نہیں ہوتی جہاں کے مکین ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔اس سال ستمبر ہی سے سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوات مینگورہ شہر کے قریبی علاقہ سیدو شریف میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ سوئی گیس صبح ہوتی ہے نہ رات کو ہوتی ہے۔ حالات صارفین کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کی طرف جا رہے ہیں۔عوام نے اعلی حکام سے اپیل کردی