آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائدین کی ہدایات پر واپڈا فیلڈ سٹاف کو حادثات بجلی سے محفوظ بنانے کیلئے ملک بھر میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام ایک رو زہ سیفٹی سیمینار کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں
وبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال کی زیر صدارت اقبال لیبر کمپلیکس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ رنگ روڈ پشاور میں ایک روزہ سیفٹی سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں فیلڈ سٹاف کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی پسکو عنایت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی ٹسکو ضمیر الدین نے شرکت کی، سیفٹی سیمینار سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال، سیکرٹری نور الامین حیدرزئی، محمد حسین، ناصر خان، طارق خان ،یاسر کامران،ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی پسکو عنایت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کے فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ فیلڈ سٹاف واپڈا کا قیمتی سرمایہ ہیں کیونکہ کوئی بھی عمل یا ہنگامی صورتحال کبھی بھی کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی انہوں نے مزید کہا کہ حد سے زیادہ بہادری اور معمولی بے احتیاطی کی وجہ سے بجلی کے حادثات رونما ہو رہے ہیں انہوں نے فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ بغیر پرمٹ لائن کو دونوں اطراف سے ارتھ کئے بغیر اور مکمل ٹی اینڈ پی کے بغیر ہر گز بجلی کی لائن پر کام نہ کریں تا کہ بجلی کے مہلک اور غیر مہلک حادثات پر قابو پایا جا سکے کیونکہ آپکی جانیں ہمیں عزیز ہیں۔
پیسکو فیلڈ سٹاف کوبغیر پرمٹ لائن کو ارتھ کئے بغیر کام نہ کرنے کی ہدایت
