بریکوٹ (مارننگ پوسٹ) بریکوٹ بازار میں چوری کا دلیرانہ وردات  رات کے تاریکی میں چور نے ہنڈی کرافٹس دکان کاصفایا کر گئے۔ ہزاروں روپے مالیت کے سامان چور لے اڑے مالک دکان کے بھائی نائب ناظم بخت علی کا بریکوٹ بازار صدر اور پولیس انتظامیہ پر کڑی تنقید، پویس چوری کے واردات کا ایف ائی آر درج کر یں اور بازار کابینہ مستعفی ہو جا ئے۔ ان خیالات کااظہار ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے نائب ناظم بخت علی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی فضل علی ولد سید فقیر جس کے معمبر حاجی مارکیٹ میں واقع ہنڈی کرافٹس کا  دکان ہے شام کے وقت دکان کو اچھی طرح نبد کر کے گھر چلاگیا۔ حسب معمول جب میر ے بھائی فضل علی صبح دکان ائے تو دکان کے تالے ٹوڑ دیئے گئے تھے،اور چوروں نے دکان سے تقریبا ستر ہزار روپے تک شال کپڑے وغیرہ چوری کر گئے تھے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کا ماہانہ چوکیداری ہم باقاعدہ دے رہے ہیں اور چوکیدار بھی  موجود ہے اس باوجود بازار میں اکثر اوقات چورچکاری کے واردات رونما ہو تے جا رہے ہیں جس کی تمام ذمہ داری پولیس اور بازار کا بینہ پر عائد ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فوری اس واقعے کے ایف اائی آرر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔