سوات ( مارننگ پوسٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انورکی خصوصی ہدایت پر ایس پی اپر سوات بخت زادہ خان اور ڈی ایس پی مذکر شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او چارباغ بخت اللہ خان نے او ائی ائی روشن علی خان، ڈی ایس بی اورپولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 302 کی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق چار باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 302میں ملوث ملزم نثار علی ولد شیر محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او بخت اللہ خان نے کہا کہ مذکورہ ملزم نے اپنے چچا کو قتل کیا ہے جس کو ہم نے ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپر بخت زادہ خان اور ڈی ایس پی مذکر شاہ کی نگرانی میں دوگھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیااور مزید تفتیش جاری ہے۔
چارباغ،302 کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
