سوات:لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز خیبر پختونخوا نے اَپ گریڈیشن اورسروس سٹرکچرکے حوالے سے اہم اجلاس اتوار کو طلب کرلیا۔ عید سے قبل نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں کووڈ ویکسی نیشن مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ایسوسی ایشن صوبائی چیئرپرسن المینا افتخار اور صدر عائشہ حسن نے صوبائی اور ضلعی کابیناؤں کا اجلاس کل اتوار کو طلب کرلیا ہے۔لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز ایسوسی ایشن سوات کی صدرناہید نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت پر واضح کیا جائے گا کہ عید سے قبل ہی سروس سٹرکچر اور اَپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا، تو لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز 6 اگست سے شروع ہونے والی کوڈ ویکسی نیشن مہم سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
سوات:لیڈی ہیلتھ ویزیٹرزکے صوبائی اور ضلعی کابیناؤں کا اجلاس کل اتوار کو طلب
