سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی تحصیل کبل میں میں مہنگائی اور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجربرادری نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردی،سیاسی جماعتوں نے بھی تاجروں کی حمایت کرتے ہوئے کبل چوک میں دھرنا دیا اور ٹائرز جلا کر تمام شاہراہیں ٹریفک کے لئے بلاک کردیں،تحصیل کبل کی تاجربرادری کی اپیل پر کبل،کانجو،کوزہ بانڈئی،برہ بانڈئی،ننگولئی،سیرسینئی،دیولئی،کالاکلے،شاہ ڈھیرئی اور ملحقہ علاقوں میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی جس کے باعث لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا جبکہ جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے، تاجر رہنما عبدالغفور، ن لیگ کے فیروز شاہ ایڈوکیٹ،پختونخوا میپ کے خورشید کاکاجی،تحصیل کونسلر عثمان غنی،سماجی شخصیت سردار احمد خان ایڈوکیٹ،اے این پی کے ذہین خان،حاجی جلات خان،،جے یو آئی کے مفتی عارف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری علاقہ ہے ہم کسی بھی صورت ٹیکس کو نافذ کرنے نہیں دیں گے مظاہرین نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراور دیگر تحصیل آفسران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ غریب اور بے بس عوام پر مزید ظلم نہ کرے یہاں کے عوام نے پہلے بھی بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں دہشت گردی اور سیلاب میں سوات کے عوام کا بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے ہم کو مزید قربانی کا بکر ا نہ بنا یا جائے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج کے بعد کسی بھی علاقے میں ٹارگٹ کلنگ ہوئی تو پھر ہم براہ راست ڈی آئی جی اور دیگر پولیس آفسران کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔