سوات(مارننگ پوسٹ)سوات یونیورسٹی سنگوٹہ کیمپس میں پانی کی قلت کے خلاف طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیااور شدید نعرے بازی کی گئی،احتجاج کرنے پر پانی کا ٹینکر منگوا لیا گیا،سوات یونیورسٹی جو کہ مختلف مقامات پر کرایہ کی عمارتوں میں چل رہی ہیں جہاں پر سہولیات کا فقدان ہے یونیورسٹی کے سنگوٹہ کیمپس کی کرایہ کی عمارت میں پانی کی قلت پیدا ہوئی تو طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور پانی دو پانی کے نعرے لگاتے رہے،طلباء نے پمفلٹس لکھ کر عمارت کی دیواروں،بسوں اور پانی کے کولروں پر چسپاں کردئے اورنعرے لگاتے رہے،طلباء رہنماؤں نے اس موقع پر موقف اختیار کیا سخت گرمی ہے لیکن انہیں پانی میسر نہیں ہم ایک سال سے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں طلباء بیمار ہورہے ہیں لیکن پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے لئے بلڈنگ تعمیر کرائے اور پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ایونیورسٹی کے کیمپس کے اندر پانی کا ٹینک بھی گندہ ہے احتجاج کے بعد جب میڈیا ٹیمیں پہنچ گئیں تو پانی کا ٹینکرمنگوا یا لیا گیا،س موقع پر یونیورسٹی کے اسٹاف پراکٹر ڈاکٹر عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ یہ ہمارے سٹوڈنٹس ہیں ان کی ڈیمانڈ صحیح ہے لیکن پانی موجود ہے اگر پانی گندہ ہے تو اس کو حل کردیں گے تاہم انہوں نے کہاکہ سات سو طلبہ میں سے صرف بیس پچیس نے احتجاج کیا ہے۔