سوات(مارننگ پوسٹ) علاقہ کانجو میں ایک بار پھر گداگر پیشہ ور خواتین گروہ سر گرم،کانجو اور ملحقہ علاقوں میں غیر مقامی گداگر پیشہ ور خواتین کا مضبوط نیٹ ورک قائم،گداگروں کی گلی ،کوچوں میں مٹر گشت،ہر گھر کے دروازے پر دستک،گھروں میں گھس کر موقع ملتی ہی چوری چکاری کرکے فرار ہوجاتے ہیں،تفصیلات کیمطابق کانجو پولیس سٹیشن کے حدود میں غیر مقامی گداگر پیشہ ور خواتین سرگرم ہے جس نے لوگوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے گھروں میں اس وقت داخل ہوتی ہے جب مرد ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں اور گھروں میں خواتین کو بھلاکر گھروں کا صفایا کر دیتے ہیں جس سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہے اور اعلی حکام سے اس گداگر خواتین کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
کانجو میں گداگر پیشہ ور خواتین گروہ سر گرم،گھروں میں چورے کرنے کا انکشاف
