سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرناہماری اولین زمہ داری ہے ہمیں لوگوں کی تکالیف کا بھرپور احساس ہے اس لئے دن رات عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے لیکن چندایسے منافقین ہیں جن سے ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی ہضم نہیں ہورہی اور بعض کو دن کی روشنی میں بھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن وہ جان لے کہ کرپٹ افراد کی جگہ اسمبلیاں نہیں بلکہ جیل ہے پاکستان ان کی آنکھوں کے سامنے ترقی کرے گاپاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے عوام خوش اورمطمعین ہیں وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں حلقہ پی کے 5 کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے انہیں اپنے بعض انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات سے اگاہ کیا جن میں بعض وفود کے مسائل موقع پرحل ہوئے اور بعض کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پرہی ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس موقع پرلوگوں نے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کی مضبوطی اور حکومتی و معاشی نظام میں شفافیت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جو آئندہ نسلوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے مضبوط بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقی کا عمل پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کی تکمیل سے یہاں سے پسماندگی اور غربت کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا چیئ
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے عوام خوش اورمطمعین ہیں،فضل حکیم
