مینگورہ(مارننگ پوسٹ)ٹیکس اور کمر توڑ مہنگائی،کاروبار کا پہیہ روک گیا،سوات میں بے روزگاری کا سیلاب آمڈ آیا،بے روزگاری کا شکار لوگوں کے لئے دوکانوں میں ادھار بند ہےکے نوٹس لگ گئے، دوکانداروں نے بے روزگار ہونے والے لوگوں کو ادھار دینے سے انکار کردیا،غریب لوگوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے،ٹیکس اور مہناگئی پر قابو پایا جائے ،اگر حکومت نے اصلاح احوال نہ کیا تو مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آئینگے،عوامی حلقوں کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی اورچیزوں پر ٹیکس لاگنے کے پیش نظر سوات میں روزگار کا پہیہ رک گیا،جس کے وجہ سے سوات میں بے روزگاری کا نیا سیلاب آمڈ آیا ہے اور اس سیلاب نے لوگوں کو خطر ناک کشمکش میں مبتلا کردیا ہے،عوامی حلقوں نے حکومت سے بیروز گاری اور مہنگائی کے آگے بندہ باندھنے کا مطالبہ کردیا ہے، جس پر عمل درامد نہ کرنے پر سڑکوں پر نکلنے کا اشارہ دے دیا ہے
سوات، ٹیکس اور کمر توڑ مہنگائی سےکاروبار جام،بے روزگاری میں شدید اضافہ
