سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر میں سبزی منڈی کی منتقلی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی،آڑھتیوں کے ایک گروپ نے مدین روڈ پر ڈیرے ڈال کر شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا ہے،ایم پی اے فضل حکیم کی نرالی سیاست اور اپنے خلاف لگنے والے نعروں پر آڑھتیوں کے سامنے سرنڈ ر ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی آڑھتیوں کی حمایت کردی،مینگورہ سبزی منڈی کی شہر سے باہر اوڈیگرام میں منتقلی پر آڑھتی دو حصوں میں بٹ گئے ہیں اور ایک گروپ نے تختہ بند کے مقام پر سبزی منڈی لیکر اوڈیگرام جانے سے انکار ی ہیں اور شہر کی بڑی سبزی منڈی کی بندش پر سراپا احتجاج ہیں اور روڈ پر ہی کام کررہے ہیں،
انتظامیہ کی جانب سے اوڈیگرام کے مقام پر سبزی منڈی کے قیام کے بعد ایک گروپ نے وہاں منتقل ہوکر کام شروع کردیا ہے جبکہ مخالف گروپ کے آڑھتیوں نے میں نا مانو ں کا اعلان کرکے احتجاج شروع کردیا ہے اور تختہ بند میں زمین لیکر وہاں پر سبزی منڈی کا مطالبہ کیا جارہا ہے،ایم پی اے فضل حکیم کے خلاف نعرے لگنے پر انہوں نے راتوں رات ہی پہنچ کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے تقریرکی اور غریب کا ساتھ دینے کا اعلان کیا دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی تختہ بند میں سبزی منڈی کی اجازت دینے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے،ایم پی اے فضل حکیم کے پارٹی ناظمین بھی بیچ میں آگئے ہیں اور انہوں نے سیاسی جماعتوں کے اقدام کو مشاورت کے بغیر اٹھانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،سبزی منڈی کی منتقلی کے اعلان پر اب نہ صرف آڑھتی دو حصوں میں بٹ گئے ہیں بلکہ سیاسی جماعتیں بھی اپنی مفادات اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے اس کو متنازعہ بنارہے ہیں جس کے باعث باغ مالکان،بیوپاری اور زمیندار لوگ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر اس کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔