سوات(مارننگ پوسٹ) پرانی گاڑیاں باالخصوص رکشے ماحول کو آلودہ کرنے اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتے ہیں جبکہ پریشر ہارن کا استعمال بھی شور کی آلودگی کے سبب ممنوع ہے عوام کو اس سلسلے میں حکومت سے پورا تعاون کرنا چاہئے اہم قومی معاملات پر عوامی شعوری و اگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں پختونخوا ریڈیو عوامی شعور و اگاہی میں پیش پیش ہے ان خیالات کا اظہار ویٹس (وہیکل ایمیشن ٹسٹنگ سٹیشن) کے ٹیکنیکل آفیسر نورزیب شاہ نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ”رنگونہ دسوات“ میں بحیثیت مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے استعمال سمیت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کررہی ہے یہ کام کامیابی سے جاری ہے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے چالان کی مد میں لاکھوں روپے حکومتی خزانے میں جمع کئے ہیں جبکہ ان جرمانوں کی وجہ سے اگاہی میں اضافے کے علاوہ آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جو گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں ان کو سڑک پر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں اس سلسلے میں مینگورہ شہر میں آپریشن بھی کیا گیا اور ماحول گندا کرنے والی گاڑیوں کو چالان کیا گیا انہوں نے کہا کہ شہر میں تقریباً پانچ ہزار تک رکشے چل رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد پرانے ویسپا رکشوں کی ہے جو دھواں چھوڑتے ہے ان کے مالکان اور ڈرائیوروں کو خبر دار کیا گیاہے کہ ویسپا رکشہ سڑک پر مزید نہ لایا جائے کیونکہ یہ چلنے کے قابل نہیں لہٰذا ڈرائیور حضرات اپنے رکشے کو ماحول کے مطابق بنائیں، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے کلیئر کروائیں اور ایم وی ای پاسنگ بھی کرائیں انہوں نے کہا کہ رکشوں کو ماحول دوست بنانے کیلئے ہمارا پلان ہے کہ یہ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سے کلیئر ہوں اور ایم وی ای کی طرف سے بھی پاس کردہ ہوں کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت حالیہ فی صلے کے تحت تحصیل بابوزئی کے لئے بلو کلر، کبل کے لئے یلو کلر، مٹہ کیلئے ریڈ کلر اور خوازہ خیلہ کے لئے گرین کلر کے رکشے قابل قبول ہوں گے انہوں نے بتایا کہ صرف مقامی افراد تحصیل بابوزئی میں رکشہ چلا سکیں گے اور یہی شرط دیگر تحصیلوں کیلئے بھی ہے جبکہ غیر مقامی لوگوں کو یہاں رکشہ چلانے کی جازت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے لہٰذا عوام محکمہ ویٹس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہمارا ماحول صاف و شفاف اور آلودگی اور بیماریوں سے پاک ہو۔
سوات،پرانی گاڑیاں باالخصوص رکشے آلودگی اور بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں،نورزیب شاہ
