سوات(مارننگ پوسٹ) کوزہ بانڈہ کے رہائشی سہیل احمد ولد رسول خان کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں مریض کی تیمارداری مہنگی پڑھ گئی اور مریض کی تیمارداری کے بعد کارخانوں مارکیٹ جاتے ہوئے رہزنوں نے نشہ آور مشروب پلا کر جمع پونجی سے محروم کردیا،سہیل احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل بس سٹیند سے کارخانوں مارکیٹ سے جانے والے ٹیکسی گاڑیوں میں ایسے عناصر موجود ہے جو پشاور آئے ہوئے مہمانوں ، مریضوں اور اجنبی لوگوں کو کبھی اسلحے اور کھبی نشہ آور مشروب پلاکر لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف ایکشن لیا جائے
سوات کا رہائشی پشاور میں لوٹ گیا
