سوات( مارننگ پوسٹ )دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایات کے تحت مٹہ پولیس نے ڈی ایس پی پیر سید خان کی زیرنگرانی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ان میں عزت مند ولد نصرے سکنہ چپریال مٹہ، زین العابدین ولد سلامت گل سکنہ برہ درشخیلہ مٹہ، سید یاسیر سعید ولد سعید احمد سکنہ درشخیلہ مٹہ، الطاف حسین ولد اکبر حسین سکنہ بیدرہ مٹہ شامل ہیں یہ ملزمان سال 2008۔9ء میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے اور سوات پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے سوات پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جس کی روشنی میں مزید انکشافات کی توقع بھی ہے۔
سوات دہشت گردی میں ملوث چار ملزمان گرفتار
