سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مینگورہ میں نئی سبزی منڈی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے نام نہاد سیاستدانوں کو کیا معلوم کہ غریب محنت کشوں کے مسائل کیا ہیں البتہ غریب قوم کی دولت پر سیاست کرنے والے ان حکمرانوں نے باری باری آکر عوام کے زخموں پر نمک ڈالنے کے سوا انہیں کچھ نہیں دیا پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی حکومت نے غریبوں کے رکھ کو اپنا دکھ سمجھا اور انہیں اپنے سینے سے لگائے رکھا نیز اُن کی فلاح وبہود کیلئے موثر اقدامات اور فیصلے کئے ہیں وہ مینگورہ سبزی منڈی میں ایک ہفتے سے جاری احتجاج کو ختم کرانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے وضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مینگورہ میں پرانی سبزی منڈی کو ایک ہفتہ پہلے سیل کر دیا تھا اور سبزی منڈی کو اوڈیگرام میں نئی جگہ منتقل کیا تھا لیکن اس اقدام پر سبزی منڈی کے آڑتھیوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور وہ دو حصوں میں تقسیم ہوچکے تھے جن میں ایک ناراض گروپ نے احتجاجی کیمپ لگایا تھا اس ضمن میں چیئرمین ڈیڈیک سوات نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں مینگورہ سبزی منڈی تنازعہ کے حل کیلئے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنا دی ہے اور ایک ماہ کیلئے پرانی سبزی منڈی آڑتھیوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا فضل حکیم خان یوسفزئی اسی شام کو خود پرانی سبزی منڈی گئے جہاں پر موجود آڑھتیوں اور عام لوگوں نے چیئرمین ڈیڈیک کا شاندار استقبال کیا اور فضل حکیم خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر فضل حکیم خان اور تحصیل کونسل بابوزء میں اپوزیشن لیڈر شاہد خان نے احتجاجی کیمپ سے خطاب بھی کیا اور باہنی رضآ مندی کے بعد پرانی سبزی منڈی کو عارضی طور پر کھول دیا گیا جو انتظامیہ نے چند روز قبل سیل کر دی تھی فضل حکیم خان یوسفزئی نے واضح کیا کہ غریب اور محنت کش شہریوں پر بلا وجہ ہاتھ ڈالنا خود ان پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے جو وہ کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مزدور پیشہ لوگ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں آج ہم جو بھی ہیں انہی کے ووٹ کی طاقت سے ہیں اب وہ زمانے گئے کہ ممبران اسمبلی عوام کو زبانی جمع خرچ پر ٹرخاتے تھے ہم پہلے دن سے عوام کے درمیان ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں بالخصوص غریب کی خدمت میں مجھے دلی سکون ملتا ہے عوام کے درمیان رہنا اور اُن کے جائز مطالبات حل کرنا ان کا مشن بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ جو اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی ہم نے بنائی ہے وہ دونوں فریقین سے جرگہ کرے گی اور اُن کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت معاہدہ کے تحت اوڈیگرام سبزی منڈی کو کامیاب بنائے گی تاہم اگر ضرورت پڑی تو ہم مزید سبزی منڈیاں بھی بنائیں گے چاہے وہ مینگورہ کے چاروں اطراف میں کیوں نہ پڑ جائیں۔
مینگورہ،ایک ماہ کیلئے پرانی سبزی منڈی آڑتھیوں کیلئے دوبارہ کھول دی گئی
