ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی بحالی اور فعالی کے لئے گرینڈ جرگہ کل ہوگا
سوات (مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی بحالی اور فعالی کے لئے تمام سیاسی قائدین اور ایم پی ایز و ایم این ایز کا گرینڈ جرگہ کل ہوگا ، دوپہر دو بجے پریس کل میں ہونے والے جرگہ میں تمام قائدین کو دعوت نامے جاری ، سیدو شریف ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی بحالی اور اسکو فعال کرنے کے لئے کل بروز جمعہ دوپہر 2 بجے سوات پریس کلب میں ایک گرینڈ جرگہ ہوگا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما ، ایم پی ایز ، ایم این یز سمیت ہائی کورٹ اور سوات بار کے رہنما شرکت کریں گے اور حکومت سے اسکی بحالی کا مطالبہ کریں گے ۔