سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کے تجارتی مرکز میں ڈاکوؤں نے سرِ شام ڈکیتی کرتے ہوئے تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکوں جن میں دو نقاب پوش اور ایک بغیر نقاب کے ہے، ایک گلی سے نکل کر شہر کے تجارتی مرکز تاج چوک میں عبید ٹریڈرز میں داخل ہوتے ہیں۔ تاجر کی مزاحمت پر اس پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کرکے دراز میں موجود لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ مینگورہ پولیس نے تاجر عبید کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش شروع کردی۔