سوات(مارننگ پوسٹ) سانحۂ ساہیوال کے خلاف سوات میں ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام تحصیل کورٹس میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ہڑتال کی وجہ سے ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں تواریخِ پیشی تبدیل کی گئیں۔ وکلا تنظیموں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سانحۂ ساہیوال میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے نشانۂ عبرت بنایا جائے۔